حـضرت آدمؑ سے متعلق ایک غلط عقیدہ

جھوٹی حدیث بیا ن کرنا  – 2
أكتوبر 23, 2018
حضورﷺکی تاریخ پیدائش
أكتوبر 23, 2018

حـضرت آدمؑ سے متعلق ایک غلط عقیدہ

سوال :محرم کی دسویں شب تھی ،ایک صاحب نے ممبر پر کھڑے ہوکر کہا کہ ﷲ نے آدم کو پیدا کیا ،جنت میں داخل کیا ،جب نافرمانی ہوئی تو جنت سے نکال دیا ،برسوں روتے پھرتے رہے ،تب انہوں نے یا علی یا علی کہا ،کیا یہ صحیح ہے یا غلط ؟ ِ

ھوالمصوب:

مذکورہ شخص کا یہ کہنا صحیح نہیں ہے ،بلکہ قرآن میں صراحت ہے کہ حضرت آدم نے اس وقت: ربنا ظلمنا أنفسنا وان لم تغفر لنا وترحمنا لنکونن من الخاسرین (1) دعا پڑھی تھی نہ کہ یا علی علی کہا تھا ،یہ گمراہ کن بات ہے ،تمام مسلمانوں کو ہر حال میں اس طرح کی باتوں سے دور رہنا ضروری ہے ۔ تحریر:محمد ظفر عالم ندوی

تصویب :ناصر علی ندوی