گانا سننے والے کی امامت

ٹی وی دیکھنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
امام اہل وعیال کے ساتھ مسجدکے حجرہ میں رہ سکتے ہیں؟
نوفمبر 3, 2018

گانا سننے والے کی امامت

سوال:زید کے والد ریڈیو، ٹی وی اور وی سی آر بناتے ہیں، یہی ان کا ذریعۂ معاش ہے، گھر پر ٹی وی بھی ہے، زید کی ایک کیرانہ کی دکان ہے، زید خود خریدوفروخت اور ناپ تول کرتا ہے اور ذخیرہ اندوزی بھی کرتاہے، اور جب نرخ گراں ہوتا ہے تب اس مال کو فروخت کرتا ہے۔ ایسی حالت میں زید کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

(۱)عن بن عباسؓ قال: الدف حرام والمعازف حرام والکوبۃ حرام والمزمار حرام۔ السنن الکبریٰ للبیہقی، کتاب الشہادات، باب ما جاء فی ذم الملاھی والمعازف والمزامیر ونحوھا، حدیث نمبر:۲۱۰۰

الأولیٰ بالإمامۃ أعلمھم بأحکام الصلاۃ، ھذا إذا علم من القراء ۃ قدر ماتقوم بہ سنۃ القراء ۃ ولم یطعن فی دینہ ویجتنب الفواحش الظاھرۃ۔ الفتاویٰ الہندیہ، ج۱،ص:۸۳

ھـو المـصـوب

ٹی وی پر گانے وغیرہ سننا شرعاًدرست نہیں ہے،زید اگر گانے وغیرہ سنتا ہے تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے(۱) ذخیرہ اندوزی سے اگر اہل شہر کو مکمل طور پرمضرت نہیں ہوتی ہے توجائز ہے اور اگر مکمل طور پر مضرت ہوتی ہو تو ناجائز ہے۔

تحریر:محمدظہور ندوی