کیانائب امام ضروری ہے؟

امام تاخیر سے آئے
نوفمبر 3, 2018
امام کے علاوہ دوسراشخص امامت کرے
نوفمبر 3, 2018

کیانائب امام ضروری ہے؟

سوال:۱-کیا کسی مسجد میں نائب امام کا ہونا ضروری ہے، جبکہ مسجد کے متولی رکھنے سے قاصر ہوں کیا صحیح العقیدہ عالم فاضل امام کی مرضی کے خلاف امام موصوف کا نائب مقرر کرسکتے ہیں؟

۲-امام کا نائب مقرر کرنے کا حق امام کوہے یااراکین کمیٹی کو؟

ھـو المـصـوب

۱،۲-نائب امام مقرر کرنا ازروئے شرع ضروری ولازمی نہیں ہے بلکہ یہ کام اہل حل وعقد اور ذمہ داران مسجد کا ہے کہ جیسی ضرورت ہو اسی کے مطابق مسجد کا کام انجام دیا جائے، اگر امام اپنا نائب خود مقرر کرلے تو زیادہ بہتر ہے ورنہ ذمہ داران مسجد مقرر کرسکتے ہیں ۔

تحریر:محمد ظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی