امام کے علاوہ دوسراشخص امامت کرے

کیانائب امام ضروری ہے؟
نوفمبر 3, 2018
امام کی اجازت کے بغیر کسی شخص کانماز پڑھانا
نوفمبر 3, 2018

امام کے علاوہ دوسراشخص امامت کرے

سوال:کیا امام کا دوسرے شخص کو امامت کے لئے آگے بڑھانا درست ہے؟ اور کیا جماعت میں وقت کی پابندی لازمی ہے؟ اگر کچھ لوگ یہ کہیں کہ کچھ لوگ وضو کررہے ہیں تو تاخیر کرنا درست ہے؟

ھـو المـصـوب

مقررہ امام نماز پڑھائے یا اس کی اجازت سے دوسرا امامت کرسکتا ہے(۱)نماز کے اوقات کی پابندی کا لحاظ کیا جائے گا، اگر عام طور سے لوگ تاخیر سے آتے ہوں تو ان کا خیال کرکے کبھی کچھ تاخیر کی جاسکتی ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی