چھوٹی داڑھی والے کی امامت

چھوٹی داڑھی والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
داڑھی کٹوانے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

چھوٹی داڑھی والے کی امامت

سوال:ایک امام کی داڑھی یکمشت سے کم ہے، یکمشت ہونے سے قبل کاٹ دیتا ہے، ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے نیز یکمشت سے کم داڑھی رکھنا کیساہے؟

ھـو المـصـوب

یکمشت سے کم داڑھی رکھنا عمل فسق اور خلاف سنت ہے۔ فتح القدیر میں ہے:

قولہ وھو أی القدر المسنون فی اللحیۃ القبضۃ(۲)

اور درمختار میں ہے:

وأما الأخذ منھا وھی دون ذلک کما یفعلہ بعض المغاربۃ ومخنثۃ الرجال فلم یبحہ أحد(۳)

(۱)ولذا یحرم علی الرجل قطع لحیتہ۔درمختار مع الرد،ج۹،ص:۵۸۳

(۲)فتح القدیرج۲،ص:۳۵۱  (۳)العنایۃ علی ھامش فتح القدیر،ج۱،ص:۳۹۸

مذکور شخص کی اقتداء مع الکراہت درست ہوگی ۔ہدایہ کی شرح العنایۃ میں ہے:

وإن تقدموا وصلوا جازت الصلاۃ لقولہؐ صلوا خلف کل بروفاجر(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی