پینٹ شرٹ پہن کر نماز پڑھانا

جس امام کے قادیانیوں سے تعلقات ہوں؟
نوفمبر 3, 2018
خائن امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018

پینٹ شرٹ پہن کر نماز پڑھانا

سوال:ایک امام صاحب پینٹ شرٹ وٹائی لگاکر نماز پڑھاتے ہیں،کیایہ لباس پہن کر نماز پڑھا سکتے ہیں، ایک صاحب کہتے ہیں کافر سے سود لینا جائز ہے اور بینک سے جو روپئے زیادہ ملتے ہیں وہ جائز نہیں ہے؟

ھـو المـصـوب

پینٹ وشرٹ ہمارے یہاں اہل تدین وصلحاء کا لباس نہیں ہے، لہذا پینٹ وشرٹ پہن کر نماز پڑھانا مناسب نہیں ہے(۲) خصوصاً جبکہ پینٹ تنگ اور شرٹ ساتر نہ ہو تاہم نماز ادا ہوجائے گی۔ کافر سے بھی سودی کاروبار کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ اسی طرح بینک سے حاصل شدہ سودی رقم کا استعمال جائز نہیں ہے۔

تحریر:محمدظفرعالم ندوی   تصویب: ناصر علی ندوی