جس امام کے قادیانیوں سے تعلقات ہوں؟

رشوت میں تعاون کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
پینٹ شرٹ پہن کر نماز پڑھانا
نوفمبر 3, 2018

جس امام کے قادیانیوں سے تعلقات ہوں؟

سوال:ایک سنی سید گھرانے کی لڑکی نے ایک قادیانی شخص سے شادی کرلی ہے، اس کے گھروالوں سے قادیانیوں سے تعلقات ہیں اور ان کا آنا جانا ہے، کیا سنی مسلمانوں کے لئے ان کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً جائز ودرست ہے؟

(۱)قولہ’’ نال فضل الجماعۃ‘‘ أفاد أن الصلاۃ خلفھما أولیٰ من الإنفراد لکن لا ینال خلف تقی وورع۔ ردالمحتار،ج۲،ص:۳۰۱

(۲)ولا تعاونوا علی الإثم والعدوان۔سورہ مائدہ :۲

ھـو المـصـوب

کسی مسلمان لڑکی کا نکاح کسی قادیانی کے ساتھ شرعاً جائز نہیں ہے، قادیانیوں کے ساتھ تعلقات رکھنا مفاسد سے خالی نہیں اور اگر دینی معلومات پختہ نہ ہو تو ان کی کتابوں کا مطالعہ کرنا درست نہیں، اگر ان کے مطالعہ سے اسلامی عقائد متاثر ہورہے ہوں تومطالعہ کرنا جائز نہیں ہے۔ لہذا اگر شخص مذکور قادیانی عقائد سے متاثر نہیں ہے اور ان سے تعلقات محض دنیاوی ہیں تو ان کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر قادیانی عقائد سے شخص مذکور متاثر ہے اور ان کے عقائد کو درست سمجھتا ہے تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندو