وضوخانہ کے اوپر بنے کمرے میں امام کا مع عیال قیام

وضوخانہ کے اوپر بنے کمرے میں امام کا مع عیال قیام
نوفمبر 3, 2018
وضوخانہ کے اوپر بنے کمرے میں امام کا مع عیال قیام
نوفمبر 3, 2018

وضوخانہ کے اوپر بنے کمرے میں امام کا مع عیال قیام

سوال:کیا امام مسجد میں وضوخانہ کے اوپر بنے ہوئے حجرے میں اہلیہ کے ساتھ رہ سکتا ہے؟ واضح رہے کہ مسجد کی ایک گیلری ہے جس میں استنجا وبیت الخلاء بنا ہے، نیز مسجد میں داخل ہونے کا دروازہ علیحدہ ہے اور وضوخانہ کا دروازہ علیحدہ ہے۔ مسئلہ مذکورہ میں حالت حیض میں کیا کوئی عورت اس گیلری اور وضوخانہ کے اوپر بنے حجرے میں جاسکتی ہے، جبکہ پردہ کا پورا خیال رکھا جائے؟

ھـو المـصـوب

دریافت کردہ صورت میں مذکورہ حجرہ میں امام کا مع اہل وعیال رہنا شرعاً درست ہے۔ حالت حیض میں مذکور گیلری اور وضوخانہ میں بھی جانا درست ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی