والدین کی نافرمانی کرنے والے کی امامت

نوفمبر 3, 2018
طوائف کے پوتے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

والدین کی نافرمانی کرنے والے کی امامت

سوال:۱-جس عالم وحافظ قاری حاجی کے اخلاق ایسے ہوں کہ والدین کی نافرمانی اور اساتذہ کی عیب جوئی کرکے اس کو دوسروں میں پھیلاتا ہو اور اس کے پڑوسی بھی نالاں ہوں تو کیا ایسے کو امام بنایا جاسکتا ہے؟

۲-جو شخص مسلمانوں کا اتحاد ختم کرے جبکہ اس دور میں مسلمان خود اس قدر منتشر ہیں تو جہاں کہیں اتحاد ہے اس کو برباد کرے اور ساتھ میں یہ دعویٰ کرے کہ میری آواز بھی اچھی ہے، اس لئے میں امامت کا مستحق ہوں تو کیا ایسے شخص کو امام بنانا جائز ہے؟

ھـو المـصـوب

۲-۱دریافت کردہ صورت میں بشرط صحت واقعہ شخص مذکور کی امامت مکروہ تحریمی ہوگی (۲)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی