نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت

نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت

سوال:ہمارے گاؤں میں علماء کی تعداد اچھی خاصی ہے جن میں سے بعضے گھر پرہی نماز پڑھ لیتے ہیں اور بعضے کبھی کبھار وہ بھی نوافل کو ترک کرکے پڑھتے ہیں لیکن جب جماعت کاوقت آتاہے تووہ امامت کے لئے آگے بڑھ جاتے ہیں اور ہم لوگ ان کے ادب واحترام میں ان کی اقتداء کرلیتے ہیں۔ شرعی نقطۂ نظر سے وہ امامت کے حقدار ہیں یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

نفل نماز کے ترک سے امامت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا(۱)اس کی امامت درست ہے، البتہ علماء یا کسی کو بلاعذر جماعت ترک کرنا بڑا گناہ ہے(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی