نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت

نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

نماز میں کوتاہی کرنے والے کی امامت

سوال:۱-امام مسجد بیرون مسجد کوئی سامان مسجد منتقل کرسکتا ہے؟

۲-امام مسجد اگر نمازوں میں کوتاہی کرتا ہے، ایسی حالت میں مقتدی یا خادم مسجد امام کو ہٹاسکتے ہیں یا شریعت میں امام کو ہٹانے کا کوئی جواز ہے؟

ھـو المـصـوب

۱-امام مسجد مسجد کے باہر مسجد کے کسی سامان کو استعمال نہیں کرسکتا ہے، شرعاً یہ درست نہیں ہے۔

۲-اگر واقعی کوتاہی کرے تو امام کو امامت سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

نوٹ:اگر امام مذکورکو ہٹانے میں انتشار اور نزاع بین المسلمین کا اندیشہ ہو تو حکمت عملی سے اس کی اصلاح کی جائے ، انتشار پیدا نہ کیا جائے۔

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب:ناصر علی ندوی