معذور امام کے لئے پنشن

امام کی تنخواہ روکنا
نوفمبر 3, 2018
زکاۃ فنڈ سے امام کا تعاون کرنا
نوفمبر 3, 2018

معذور امام کے لئے پنشن

سوال:مقامی مسجد میں گزشتہ بائیس برسوں سے امام صاحب امامت کے فرائض انجام دے رہیں، کمزوری کی وجہ سے اب قاصر ہیں، معاشی طور پر بدحال ہونے کی وجہ سے کمیٹی پنشن دینا چاہتی ہے۔

۱-کیا مسجد کمیٹی کے ذمہ داران مسجد کی آمدنی سے کچھ رقم بطور اعانت یا پنشن دے سکتے ہیں؟

۲-اگر دے سکتے ہیں تو کتنی رقم؟کیا اتنی کہ وہ کاروبار کرسکیں۔

۳-اگر بطور پنشن کچھ رقم ہو تو کیا اس کی اجازت ہے؟

۴-اگر ہے تو کتنی رقم کتنی مدت تک؟

۵-آیا تاحیات یا چند سال یا چند ماہ؟

۶-کیا ان کے علاج کے لئے بھی رقم دی جاسکتی ہے۔ (مسجد کی آمدنی ایک لاکھ وخرچ پچاس ہزار ہے)

ھـو المـصـوب

۱-مسجد کمیٹی کے ذمہ داران اگر پنشن کی تجویز منظور کرلیں اور اس کے لئے پنشن کی تفصیلات معلوم کرکے اس کے مطابق فیصلہ کرلیں تو اس کے مطابق امام موصوف کو پنشن کے طور پر ماہانہ منظور کرکے دے سکتے ہیں، اس کی شرعاً گنجائش ہے۔

۲-کاروبار کرنے کے لئے نہیں دے سکتے ہیں، البتہ گزراوقات کے لئے حسب قاعدہ پنشن دے سکتے ہیں۔

۳-جواب نمبر ایک میں ملاحظہ کریں۔

۴-گزراوقات کے لئے اور تاحیات بھی کرسکتے ہیں یا جب کمیٹی طے کرے ۔

۵-اوپردرج ہے۔

۶-علاج کے لئے مناسب نہیں ہے، البتہ ذمہ داروں کو اپنی طرف سے بھی کچھ کرنا چاہئے، اگر وہ صاحب حیثیت ہیں۔

تحریر: محمد ظہور ندوی