امام کی تنخواہ روکنا

ائمہ مساجد کو سرکاری تنخواہ
نوفمبر 3, 2018
معذور امام کے لئے پنشن
نوفمبر 3, 2018

امام کی تنخواہ روکنا

سوال:مسجد کے خزانچی کسی بات پر ناراض ہوگئے اور امام صاحب سے کہتے ہیں کہ خود ہی خزانچی کے پاس جاکر تنخواہ لایا کرو، خزانچی صاحب سے بھی متولی نے منع کردیا ہے کہ ان کی تنخواہ نہ بھیجیں جس کی وجہ سے کئی ماہ سے ان کی تنخواہ رکی ہوئی ہے؟

ھـو المـصـوب

اگر متولی اور دیگر ذمہ دار کسی ذاتی سبب کی وجہ سے ناراض ہوگئے ہیں، اور دینی وجہ نہیں ہے ،پہلے خود سے تنخواہ دیتے تھے اور اب خزانچی کے پاس جاکر لینے کو کہتے ہیں تو مسجد کے ذمہ داروں کا یہ طریقہ شرعاً معیوب ہے، امام کو تنخواہ احترام کے ساتھ دینا چاہئے۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی