معذورکی امامت

معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018
معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018

معذورکی امامت

سوال:زید کے ایک ہاتھ کی پانچوں انگلیاں کٹی ہوئی ہیں اور وہ پاکی کے پورا اہتمام کے ساتھ دوسال سے ایک مسجد میں امامت کررہا ہے ایک روز بکر، زید کے پیچھے نماز پڑھی، بعد نماز اس کا کہنا ہوا کہ ایسے معذوم امام جس کے ایک ہاتھ کی پانچوں انگلیاں کٹی ہوں، نماز جائز نہیں ہے، آیا اس کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں جبکہ دیگر تمام شرائط پائے جائیں؟

ھـو المـصـوب

دریافت کردہ صورت میں امام مذکور کی امامت درست ہے ۔ کتب فقہ میں امامت مکروہ ہونے کا ذکر اس شخص کے بارے میں ہے جس کے صرف ایک ہی ہاتھ ہو، صورت مسؤلہ میں دونوں ہاتھ موجود ہیں، انگلیوں یا ہتھیلی کے نہ رہنے سے امامت میں کراہت نہ ہوگی:

تکرہ خلف أمرد وسفیہ ومفلوج وأبرص شاع برصہ(۲)

کی شرح کرتے ہوئے علامہ شامیؒ لکھتے ہیں:

(۱)لفتاویٰ الہندیہ، ج۱،ص:۸۵

(۲)درمختار مع الردج۲،ص:۳۰۲

وکذا أجذم ومجبوب وحاقن ومن لہ ید واحدۃ(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی