معذورکی امامت

معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018
معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018

معذورکی امامت

سوال:زید حافظ وقاری ہے لیکن اپنے دونوں پیروں سے معذور ہے، جس کی وجہ سے اپنی نماز پابندی سے بیٹھ کر پڑھتا ہے، اس کے علاوہ اور لوگ بھی ہیں جو صرف ناظرہ قرآن کو پڑھنا جانتے ہیں اور اکثر اوقات قرآن مجید کو ٹھیک طرح نہیں پڑھتے ہیں اور نماز کے لئے زید کو آگے

(۱)الفتاوی الہندیہ،ج۱،ص:۸۵

بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تو کیا ان ناظرہ حضرات کے کہنے سے اور بے حد اصرار پر زید نماز پڑھاسکتاہے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

دریافت کردہ صورت میں زید کے پیچھے نماز بلاکراہت درست ہے۔ فتاویٰ ہندیہ میں صراحت ہے:

ویصح اقتداء القائم بالقاعد الذی یرکع ویسجد لاقتداء الراکع والساجد بالمؤمی ھکذا فی فتاویٰ قاضی خان(۱)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب: ناصر علی ندوی