معذورکی امامت

معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018
معذورکی امامت
نوفمبر 3, 2018

معذورکی امامت

سوال:مسجد کے ایک امام صاحب کافی ضعیف ہوچکے ہیں، نماز پڑھانے میں پریشانی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے مسجد کے کھمبے سے ٹیک لگاکر پڑھاتے ہیں، نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر صحیح وسالم امامت کے لائق کوئی ہے اور پھر بھی وہ نماز پڑھائیں تو کیا حکم ہے؟

ھـو المـصـوب

ضعیف شخص کے نماز پڑھانے سے بھی نماز ادا ہوجائے گی، اگرچہ ٹیک لگانے کی نوبت آجاتی ہو، کیوں کہ اگر امام کی پوزیشن ایسی ہوکہ وہ کھڑے ہونے پر قادر نہ ہوں اور مقتدی کھڑے ہوکر نماز ادا کررہے ہوں تب بھی نماز ہوجاتی ہے، جیسا کہ آپ ﷺ نے مرض الموت میں بیٹھ کر امامت فرمائی ہے، اور صحابہ کرامؓ کھڑے پڑھ رہے تھے، اسی لئے فقہاء نے صراحت کی ہے:

یصح اقتداء القائم بالقاعد الذی یرکع ویسجد (۱)

تاہم مذکورہ صورت میں بہتر یہی ہے کہ اس کو معمول نہ بنایا جائے، امام صاحب کو چاہئے کہ اپنے ضعف کی مجبوری کی وجہ سے جو صحت مند لائق امامت ہوں ان کو نماز پڑھانے کی اجازت دے دیں۔

تحریر:ظفرعالم ندوی