مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والے کی امامت

مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
کیا بدعتی متولی بن سکتاہے؟
نوفمبر 3, 2018

مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والے کی امامت

۱-ایسا عالم جومحض اپنے مفاد کے خاطر گروپ بندی کرکے مقتدیوں کو بھڑکائے اور گروپ بندی کرے، اور انتظامیہ کمیٹی کے معاملات میں پوری دخل اندازی کرتا ہوں ان وجوہات کی بنا پر نمازی ان سے ناراض ہیں، اور ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھنا چاہتے، اس میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

۲-کچھ نمازی موجودہ امام کے پیچھے مجبوراً نماز پڑھتے ہیں، اس لئے کہ شرنہ ہو لیکن ان کو کراہت ہوتی ہے کچھ لوگوں نے بتایا کہ اس صورت میں تمہاری نماز فاسد ہوگی، اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے۔

ھـو المـصـوب

۱-نماز پڑھنا درست ہے، اقتداء میں نماز پڑھتے رہیں، نماز نہ پڑھ کر انتشار پیدا نہ کریں عالم مذکور کے لئے ضروری ہے کہ کوئی ایسی حرکت نہ کریں کہ فتنہ برپا ہو(۱)

۲-نماز فاسد نہیں ہوگی، شر سے بچنے کے لئے ایسا کرنا بہتر ہے۔

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی