مسجد کے فنڈ سے امام کاتعاون

زکاۃ فنڈ سے امام کا تعاون کرنا
نوفمبر 3, 2018
امام کوہدیہ دینا
نوفمبر 3, 2018

مسجد کے فنڈ سے امام کاتعاون

سوال:جن مساجد میں جو مسجد کا فنڈ ہوتا ہے خواہ ساکنان محلہ کے تعاون سے ہو یا مسجد کا کوئی باغ یا زمین یا کوئی دکان یا مکان کے کرایہ وغیرہ کا ہو اور بھی کوئی موقوفہ شکل کی شی کی رقم مسجد کے فنڈ میں موجود ہے تو کیا اس موجودہ رقم سے مسجد کے پیش امام ومؤذن کے لئے نہانے دھونے کے لئے لوٹا بالٹی اور لیٹنے بیٹھنے کے لئے چارپائی یا تخت وغیرہ اور موسم گرما میں پنکھے یا کولر اور موسم سرما میں بستر گدا وغیرہ اور بالفرض اگر پیش امام وموذن کی تنخواہ کبھی مسجد کے فنڈ سے دینے کی ضرورت پڑجائے تو دینا درست ہے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

متولی مسجد ارکان مسجد کمیٹی کے مشورہ سے انتظام کرسکتا ہے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی