امام کوہدیہ دینا

مسجد کے فنڈ سے امام کاتعاون
نوفمبر 3, 2018
بچوں سے دور رہنے والے امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018

امام کوہدیہ دینا

سوال:فسادات میں شہید ہوئے لوگوں کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی نیز رمضان میں پیش امام کو دودھ دینا نیز عیدالفطر کے دن پیش امام کو تہواری اور دودھ دیاجانا جائز ہے؟

ھـو المـصـوب

شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اجتماعی طور پر درست نہیں ہے، انفرادی طور پرکرسکتے ہیں، خوشی سے امام کو ہدیہ تحفہ دینا درست ہے۔ مصالح مسجد میں امام کے جملہ اخراجات آجاتے ہیں ، اگر امام مسجد کو کھانے، پینے کے علاوہ مزید عیدی (تہواری) کی شرط کے ساتھ رکھا ہے تو مسجد کے پیسہ سے عیدی دینا درست ہے(۱)اسی طرح دودھ لینا بھی درست ہے۔ البتہ شہداء کے ایصال ثواب کے لئے مسجد کے پیسہ کوخرچ کرنا درست نہیں ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب :ناصرعلی ندوی