لکنت والے امام کی امامت

لکنت والے امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018
امام قرآن غلط پڑھے
نوفمبر 3, 2018

لکنت والے امام کی امامت

سوال:کیا اس امام کے پیچھے نماز درست وجائز ہے جو کلام مجید بغیر تجوید وترتیل اور بغیر مخارج کے اور مجہول پڑھتا ہے جیسے والعٰدیت کو والعٰدیتے اور فالموریٰت کو فالموریٰتے اور مومنون کو مومینون پڑھتا ہے، اور اس کے علاوہ جہاں غنہ کرنا چاہئے وہاں غنہ نہیں کرتا جیسے ھم عن صلاتھم میں عن پر غنہ کرتا اور جہاں غنہ نہیں کرنا چاہئے وہاں غنہ کرتا ہے اور بغیر مخارج کے پڑھتا ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

ھـو المـصـوب

لحن جلی جس سے معنی میں تغیر ہوجائے یہ حرام ہے، اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے، لحن خفی حروف کے صفات وغیرہ میں غلطی کرنا، غنہ وغیرہ نہ کرنا یہ مکروہ ہے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی