لحن جلی کرنے والا امام

’ﷲ اکبر‘کی جگہ’ آقبر‘ کہے
نوفمبر 3, 2018
لکنت والے امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018

لحن جلی کرنے والا امام

سوال:ایک امام جو کئی سالوں سے نماز پڑھارہے ہیں ان کے اندر مختلف عیوب پائے جاتے ہیں، باوجود سمجھانے کے نہیں مانتے۔ قرأت میں لحن جلی وخفی کرتے ہیں۔

نماز کے مکمل مسائل سے کافی حد تک نابلد ہیں؟ مؤذن غلط اذان دیتے ہیں،ان کو نہیں ٹوکتے؟ خطبۂ جمعہ میں عوام کو غلط مسائل بتاتے ہیں؟ مقتدیوں سے بغض رکھتے ہیں؟ بہت سے لوگوں نے ان کو غیرشرعی جگہ قوالی وغیرہ سنتے دیکھا ہے،کیا ان کے پیچھے نماز ہوگی؟

ھـو المـصـوب

مذکور امام اگر ویسے ہی ہیں جیسا کہ آپ نے بیان کیا ہے تو ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ ہوگی۔ دوسرے بہتر امام کا انتخاب کرنا چاہئے(۱)

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی