سنت چھوڑنے والے کی امامت

سنت چھوڑنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
سنت چھوڑنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

سنت چھوڑنے والے کی امامت

سوال:زید امام ہے ظہر میں جب مصلی پر آیا تو مقتدیوں نے پوچھا سنتیں پڑھیں ؟اگر جواب نہیں میں دیا تو زید کو امامت کی اجازت نہیں دیتے، ہاتھ پکڑکر گھسیٹ لیتے ہیں اگر پڑھی ہے تو اجازت دیتے ہیں، کیا مقتدیوں اورمؤذن کا ایسا برتاؤ درست ہے؟

ھـو المـصـوب

دریافت کردہ صورت میں مقتدیوں اور مؤذن کا امام کے ساتھ مذکورہ برتاؤ صحیح نہیں ہے، کیوں کہ اس طرح کا عمل تحقیر میں شمار کیا جاتا ہے اور امام یا کسی مومن کے ساتھ تحقیر کا معاملہ کرنا شرعاً ممنوع ہے۔ البتہ امام کو چاہئے کہ وہ سنتوں کا اہتمام کرے، قبل از فرض ظہر جو سنت ہے وہ مؤکدہ ہے،اس لئے بلاعذر اس میں کوتاہی صحیح نہیں ہے اس پر اصرار گناہ ہے۔

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب: ناصر علی ندوی