خائن امام کے پیچھے نماز

خائن امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
خائن امام کو معزول کیا جاسکتا ہے؟
نوفمبر 3, 2018

خائن امام کے پیچھے نماز

سوال:زید عالم، حافظ، قاری ہے اور کبھی کبھی امامت کرتاہے، لیکن صریح جھوٹ بولتا ہے، اور مسجد کے پیسہ کا نہ حساب کرتاہے اور نہ کسی کے علم میں لاتا ہے، کیوں کہ خود متولی بھی ہے اور لوگوں کو آپس میں لڑواتا ہے، اور مسجد میں بیٹھ کر بہت سے مسائل غلط بتاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص قنوت نازلہ بھول گیا اور سجدہ سہو نہ کیا تب بھی وتر کی نماز ہوجاتی ہے۔ حالانکہ دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ نماز دہرانی چاہئے۔ اس پر اعلان کرتاہے کہ نہیں نماز ہوگئی۔ حالانکہ کوئی بھیڑ نہیں تھی، چند افراد تھے۔ لوگوں نے ان کے جھوٹ وغیرہ بولنے کی وجہ سے نماز ان کے پیچھے پڑھنا چھوڑدیا، ایسی صورت میں کیا نماز پڑھانا جائز ہے، یا ان کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

(۱)ولأن فی تقدیم ھؤلاء تنفیر الجماعۃ فیکرہ وإن تقدموا جاز۔ الہدایہ مع الفتح، ج۱،ص:۳۶۱

ھـو المـصـوب

اگر زید میں مذکورہ بالا امور واقعی پائے جاتے ہیں تو زید کی امامت مکروہ ہوگی(۱) قنوت نازلہ جو کہ فجر میں پڑھی جاتی ہے اس کا پڑھنا واجب نہیں ہے، بلکہ مسنون ہے ۔ اس لئے اس کے چھوٹ جانے سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوگا(۲)

نوٹ:لیکن وتر میں دعا قنوت کا پڑھنا واجب ہے، اس کے چھوٹ جانے سے سجدہ سہو لازم ہے۔ سجدہ سہو نہ کرنے سے نماز کا اعادہ واجب ہے(۳)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی