خائن امام کے پیچھے نماز

خائن امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
خائن امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018

خائن امام کے پیچھے نماز

سوال:زید ایک مسجد کا بیسیوں سال سے امام ہے، تمام مکتبۂ فکر کے لوگ اس کی اقتدا کرتے ہیں، زید امام کی عادت واطوار سے مبرا ہے، عام طور سے لوگ اس سے نالاں رہتے ہیں اور دن بہ دن مقتدیوں کی تعداد کم

(۱) والعالم بالسنۃ أولیٰ بالتقدیم إذا کان یجتنب الفواحش الظاھرۃ۔الفتاویٰ التاتارخانیۃ،ج۱،ص:۳۷۵

(۲)آیۃ المنافق ثلاث: إذا حدث کذب وإذا وعد أخلف وإذ أوتمن خان۔ صحیح البخاری، کتاب الأدب، باب قول اﷲ تعالیٰ یاأیھاالذین آمنوا اتقوا اﷲ وکونوا مع الصادقین۔ حدیث نمبر:۶۰۹۵

والعالم بالسنۃ أولیٰ بالتقدیم إذا کان یجتنب الفواحش الظاھرۃ۔الفتاویٰ التاتارخانیۃ،ج۱،ص:۳۷۵

ہوتی جاتی ہے،حال ہی میں ایک نیا فراڈ ان سے سرزد ہوا، اس طرح کہ انہوں نے جعلی رسیدیں چھپواکر چندہ جمع کرنا شروع کیا، پوچھ گچھ کرنے پر جھوٹی تاویلیں کرنا شروع کردیں۔

کیا ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟

ھـو المـصـوب

بشرط صحت واقعہ مذکورہ اوصاف کے حامل شخص کو امامت کے منصب سے سبکدوش ہوجانا چاہئے، کیوں کہ ان کا عمل جماعت میں قلت اور انتشار کا سبب بن رہا ہے البتہ نماز درست ہوجائے گی(۱)

واضح رہے کہ اگر اتنے قدیم امام کو معزول کرنے یا اپنے طور پر ہٹ جانے میں مسلمانوں میں مزید انتشار پیدا ہوگا تو ایسی صورت میں کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جس سے مسلمانوں میں مزید انتشار پیدا ہو۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی