خائن امام کو معزول کیا جاسکتا ہے؟

خائن امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
مام کاغیرمسلم کے گھر میت کا کھانا کھانا
نوفمبر 3, 2018

خائن امام کو معزول کیا جاسکتا ہے؟

سوال:۱-امام نے مسجد کے نام سے کافی رقم کا چندہ کیا اور اس پیسے کا کوئی حساب نہیں بتایا اور نہ ہی مسجد میں خرچ کیا۔

۲-مسجد کے لئے عوام کی طرف سے آئے بجلی کے پنکھوں کو بیچ کر اور مسجد کی چٹائی کے لئے چندہ کی رقم کو اپنے مصرف میں خرچ کرلیا اور متولی یا کسی کو نہیں بتایا۔

۳-مسجد میں خرچ ہونے والی رقم میں بھی ہیرپھیر کیا جیسے موٹر بنوائی ۵۰روپئے دی اور ۵۰۰ روپئے رجسٹر میں لکھا۔

۴-امام بزرگان دین کی شان میں گستاخانہ اور نازیبا الفاظ کااستعمال کرتے ہیں۔

۵-انہیں ان غلطیوں کا اعتراف بھی ہے اور معافی کے طلبگار ہیں۔ کیا ایک امام کو یہ حرکات کرنی چاہئے اور کیا ایک حافظ اور قاری ہونے کے بعد جبکہ وہ خود کو عالم بھی کہتے ہیں ان کو معاف کرنا حق بجانب ہے اور ان

(۱) وقید فی المجتبی الأعلم بأن یکون مجتنباً للفواحش الظاھرۃ۔ البحرالرائق،ج۱،ص:۶۰۷

(۲) ولایقنت لغیرہ إلا النازلۃ فیقنت الإمام فی الجھریۃ۔ درمختار مع الرد،ج۲،ص:۴۴۸

(۳) ومنھا القنوت فإذا ترکہ یجب علیہ السھووترکہ یتحقق برفع راسہ من الرکوع۔الفتاویٰ الہندیہ،ج۱،ص:۱۲۸

کے پیچھے نماز پڑھی جاسکتی ہے جبکہ متولی صاحب ان کو ۳جون کو امامت سے ہٹاچکے ہیں؟

ھــوالــمـصــوب:

امام مذکور کی ان غلطیوں کی بناء پر متولی نے امام کو معزول کردیا تو معزول کرنا جائز ہے، اب امام مذکور کو امامت کرنے کا حق نہیں ہے، دوسرا امام مقرر کرنا ہوگا متولی یا نائب متولی دوسرا امام مقرر کردے۔

تحریر:محمد ظہور ندوی