مام کاغیرمسلم کے گھر میت کا کھانا کھانا

خائن امام کو معزول کیا جاسکتا ہے؟
نوفمبر 3, 2018
بیوی کو طلاق دینے والے کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018

امام کاغیرمسلم کے گھر میت کا کھانا کھانا

سوال:آندھرا پردیش میں ہندوؤں کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے ہندومسلمان ملے جلے رہتے ہیں اور ایک دوسرے کی تقریب میں شریک ہوتے ہیں، ایک مشہور ہندو رئیس کی موت پر ان کے ورثاء نے اپنی قوم کے ساتھ مسلمانوں کو بھی کھانے پر بلایا، امام صاحب اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ دعوت میں تشریف لے گئے اور کھاکر واپس آگئے ، اس کھانے میں جو دس دن کے بعد کھلایا جاتا ہے برہمن منتر پڑھتے ہیں، کیا مسلمانوں کے لئے ہندوموتہ کا کھانا جائز ہے، ایسا شخص امامت کے قابل رہتا ہے یا مرتد ہوجاتا ہے، کیا کوئی حرام کو حلال جان کر بھی مسلمان رہ جاتا ہے؟

ھـو المـصـوب

بشرط صحت واقعہ دریافت کردہ صورت میں شخص مذکور کا عمل فسق کے دائرہ میں ہوا اور فاسق کی امامت مکروہ ہے تاآنکہ اس عمل سے توبہ نہ کرلے(۱)

تحریر: محمدمستقیم ندوی               تصویب: ناصر علی ندوی