جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے نماز

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
فاسق کی امامت
نوفمبر 3, 2018

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے نماز

سوال:کیا جماعت اسلامی کے لوگ صحیح العقیدہ ، حنفی اور متبع اہل سنت والجماعت ہیں یا نہیں؟ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے۔

ھـو المـصـوب

جماعت اسلامی کے عقائد اہل سنت والجماعت کے عقائد کے موافق ہیں ۔ بعض جزوی مسائل میں اختلاف ہے اور کچھ نظریات وافکار سے علماء کو اختلاف بھی ہے تاہم اس کے افراد کے عقائد تقریباً

(۱)عن أبی ھریرۃ قال قال رسول اﷲ ﷺ: الصلاۃ المکتوبۃ واجبۃ خلف کلم مسلم برّاً کان أو فاجرا وإن عمل الکبائر۔سنن أبی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب امامۃ البر والفاجر، حدیث نمبر:۵۹۰

وأما بیان من یصلح للإمامۃ فی الجملۃ فھوکل عاقل مسلم وھذا قول العامۃ۔ بدائع الصنائع، ج۱،ص:۳۸۶

صحیح ہوتے ہیں اس لئے ان کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی