جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے نماز

اہل حدیث کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے نماز
نوفمبر 3, 2018

جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے امام کے پیچھے نماز

سوال:تھانہ پورا ہاٹ ضلع گڈا کے علاقہ تالجھاری جو دس بارہ بستی پر مشتمل تقریباً دس ہزار کی آبادی ہے، یہاں عیدین کی نماز بیس سال سے ایک امام صاحب پڑھاتے آرہے ہیں، الحمدﷲ یہاں اس علاقہ میں علماء کرام کی کمی نہیں ہے۔

گزشتہ سال عیدالاضحی کے موقع پر امام نے عیدگاہ میں اعلان کردیا کہ میں جماعت اسلامی میں ہوں اور قیامت تک اسی پر رہوں گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کوئی تذکرہ نہیں ہوا تھا کہ امام کا تعلق کس جماعت سے ہے، جب امام نے برسرعام اعلان کیا تو عیدگاہ میں ہنگامہ اور اختلاف پیدا ہوا، نوبت یہاں تک آگئی کہ دوجگہ نماز عیدالاضحی ادا کی گئی۔

۱-سوال طلب امریہ ہے کہ ان کے پیچھے نمازپڑھتے رہیں یا اہل سنت والجماعت میں امام کا انتخاب کرلیا جائے، جبکہ ان کے علاوہ باقی تمام مقتدی وعوام اہل سنت والجماعت کے مسلک کے ہیں۔

۲-جماعت اسلامی کے پیچھے نماز جائز یا نہیں(ب)جماعت اسلامی کے ماننے والے کودینی مجالس میں بلانا جائز ہے یا نہیں؟(ج) جماعت اسلامی کے جلسہ جلوس میں شامل ہونا چاہئے یا نہیں؟

ھـو المـصـوب

امام مذکور کو امام کی حیثیت سے باقی رکھا جاسکتا ہے، جماعت اسلامی کے امام کے پیچھے نماز جائز ہے(۱) جماعت اسلامی کے ماننے والوں کو دینی جلسوں میں مدعو کیا جاسکتا ہے۔ جماعت اسلامی کے جلسہ وجلوس میں شرکت کرسکتے ہیں۔

تحریر: محمد ظہور ندوی