جس امام کے مخارج درست نہ ہوں

جس امام کے مخارج درست نہ ہوں
نوفمبر 3, 2018
جس امام کے مخارج درست نہ ہوں
نوفمبر 3, 2018

جس امام کے مخارج درست نہ ہوں

سوال:ایک شخص امامت کررہا ہے اور یہ امام ایسا ہے کہ ’ش‘ اور ’س‘ ایسے ہی ’ق‘ کی جگہ ’ک‘ وغیرہ کے درمیان کوئی تمیز نہیں کرپاتا اور اس سے باربار اس کو صحیح کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے لیکن وہ اس پر کوئی کان نہیں دھرتا تو ایسے شخص کے پیچھے کسی ایسے شخص کی نماز کا کیا حکم ہے جو ان مسائل سے واقف ہو اگرچہ وہ چند دنوں ہی کے لئے وہاں مقیم ہو؟

ھـو المـصـوب

اگر اس کے پیچھے ایسے لوگ ہوتے ہیں جو حروف کی ادائیگی پر قادر ہوں، تو مذکور شخص کی امامت درست نہ ہوگی، اور مقتدیوں کی نماز فاسدہوجائے گی۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی