بچوں سے دور رہنے والے امام کی امامت

امام کوہدیہ دینا
نوفمبر 3, 2018
کرکٹ دیکھنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

بچوں سے دور رہنے والے امام کی امامت

سوال:ہماری مسجد میں ایک صاحب جو امام ہیں، دوردراز کے رہنے والے ہیں، اپنی بیوی بچوں سے دور تنہا یہاں ہیں، بیوی سے ملنے اس ڈر سے نہیں جاتے کہ کہیں کوئی دوسرا امام نہ بن جائے۔ اس صورت میں ان کا بیوی سے کتنے عرصہ تک علیحدہ رہنا درست ہے، اور کیا ان کی اقتداء درست ہے؟

ھـو المـصـوب

اگرامام صاحب بیوی کی اجازت ومرضی سے تنہا اور دور رہتے ہیں تو ان کی اقتدا میں نماز ادا کرنے میں شرعاً کوئی قباحت نہیں ہے۔

(۱)ویفتی الیوم بالجواز علیٰ الإمامۃ وتعلیم القرآن والفقہ ویجبرالمستاجر علی دفع ماسمی ویحبس بہ وعلی الحلوۃ المرسومۃ۔ مجمع الأنھر،ج۳،ص:۵۳۳

نوٹ:چارماہ سے زائد مدت دور نہ رہیں:

ویجب أن لا یبلغ لہ عدۃ الایلاء إلابرضاھا وطیب نفسھا (۱)

ان کی امامت میں شبہ نہ کرنا چاہئے(ناصرعلی)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی  تصویب:ناصر علی ندوی