کرکٹ دیکھنے والے کی امامت

بچوں سے دور رہنے والے امام کی امامت
نوفمبر 3, 2018
رشوت میں تعاون کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018

کرکٹ دیکھنے والے کی امامت

سوال:۱-امام پھول مشین کے کارخانہ میں کام کراتے ہیں خود نہیں کرتے، کبھی کبھی ان پر جانور کا پینٹ ہوتا ہے، اس تصویر پر پھول کا کام کرنا ہوتا ہے، ایسا کا رخانہ چلانے والے کی امامت درست ہے؟

۲-اگر امام میدان میں فٹ بال دیکھے، یا ٹیلی ویژن میں فٹ بال یا کرکٹ دیکھے تو اس کی امامت کیسی ہے؟

۳-اگر کوئی صرف ﷲ مسجد میں یا اس سے متصل کمرے میں قرآن پاک کی تعلیم دے اور مسجد سے لگے ہوئے کمرہ میں حفظ، طالب علم کے لئے کھانا پینا، سونا ، پڑھنا جائز ہے؟

ھـو المـصـوب

۱-جاندارکی تصویر بنانا درست نہیں ہے(۲) اسی لیے ایسے امام کی امامت مکروہ ہے۔

۲-امام کو میدان میں کرکٹ یا فٹ بال دیکھنا نہیں چاہئے احتراز لازم ہے، اسی طرح ٹی وی

(۱)درمختارمع الرد ج۴،ص:۳۸۰

(۲)من صور صورۃ فإن ﷲ معذبہ حتی ینفخ فیہ الروح ولیس بنافخ فیہأبدا فربا الرجل ربوۃ شدیدۃ وأصفر وجہہ فقال:ویحک ان أبیت الا أن تصنع فعلیک بہذا الشجر کل شئی لیس فیہ روح۔صحیح البخاری، کتاب البیوع،باب بیع التصاویر التی فیہ الروح وما یکرہ من ذلک،حدیث نمبر:۲۲۲۵

قال أصحابنا وغیرہم من العلماء : تصویر صورۃ الحیوان حرام شدید التحریم وہو الکبائر لأنہ متوعد علیہ بہذا الوعد الشدید المذکور فی الأحادیث۔شرح صحیح مسلم للنووی،کتاب اللباس والزینۃ، ج۷، ص: ۲۱۰

دیکھنے سے بھی احتراز لازم ہے، اگر مجبوراً ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا پڑے تو پڑھ لے جماعت نہ ترک کرے(۱)

۳-قرآن پاک کا حفظ کرانا مسجد میں یا مسجد سے ملے کمرہ میں جائز ہے، مسجد میں مسجد کے آداب ضروری ہوں گے، اور کمرے میں جو مسجد سے خارج ہو تو آداب ضروری نہ ہوں گے۔

تحریر: محمد ظہور ندوی