امتحان میں نقل کرنے والے کی امامت

سنت چھوڑنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
جس پرچوری کاالزام ہو
نوفمبر 3, 2018

امتحان میں نقل کرنے والے کی امامت

سوال:زید ایک مسجد کا امام ہے، اس نے ایک اسکول کی معرفت داخلہ لے کر خارجی طالب علم کی حیثیت سے دسویں کلاس کا امتحان دیا، اس پر خفیہ نقل کرنے کا الزام عائد کرکے امامت سے اس کو برطرف کیا جارہا ہے، حالانکہ وہ شخص اس کا انکار کررہا ہے، بعض علماء توبہ کی قید لگاکر اس کی امامت کو درست قرار دیتے ہیں، صحیح حکم شرعی واضح کریں۔

ھـو المـصـوب

کسی مسلمان کے ساتھ بدگمانی کرنا درست نہیں(۱)چہ جائیکہ اپنا امام ہو اور کسی پر اسی صورت میں فسق کا حکم لگایا جائے گا جب کہ اس کے عمل سے فسق متعین ہو اور اسکا کوئی دوسرا پہلو نہ ہو اور وہ شخص تائب بھی نہ ہو، پھر یہ کہ استفتاء کے کسی لفظ سے یا مجموعہ کلام سے زید کے یقینی طور پر دھوکہ باز،حیلہ باز ہونے کا پتہ نہیں چلتا، محض گمان پر الزام عائد کرنا گناہ ہے، جبکہ زید نے خود واقعہ کا انکار کیا ہے، اور ایسا بسااوقات ہوتا ہے کرتا کوئی ہے پکڑاکوئی جاتا ہے۔

تحریر: محمد محمود عالم ندوی       تصویب: ناصر علی ندوی