جس پرچوری کاالزام ہو

امتحان میں نقل کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
شیعہ کے پیچھے سنی کی نماز
نوفمبر 3, 2018

جس پرچوری کاالزام ہو

سوال:۱-ایسا شخص جو چوری کے الزام میں قید کیا جاچکا ہو اور دوسرے الزامات بھی اس پر لگائے جاتے ہوں، امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟

۲-رشوت دے کر رہائی حاصل کرنے والے کی امامت کیسی ہے؟

(۱)إیاکم والظن فان الظن أکذب الحدیث ولا تجسسوا ولاتحاسدوا ولا تباغضوا وکونوا عباد اﷲ إخواناً۔صحیح البخاری، کتاب الأدب، باب ماینھی عن التحاسد والتدابر،حدیث نمبر:۶۰۶۴

ھـو المـصـوب

۱-اگر واقعی زید کی عادت چوری کی ہے اور اس سے وہ تائب نہیں ہے تو اس کی امامت مکروہ ہے(۱)

۲-اگرمجرم نہیں ہے اور مجبوراً رشوت دے کر رہائی حاصل کرتا ہے تو امامت جائز ہے۔

تحریر:اختر جمال رشید ندوی         تصویب: ناصر علی ندوی