امام کی ذمہ داری

امام کی ذمہ داری
نوفمبر 3, 2018
امام کی ذمہ داری
نوفمبر 3, 2018

امام کی ذمہ داری

سوال:امام سے مسجد میں جھاڑولگوانا، نالی صاف کروانا اور فلاں فلاں سورت پڑھوانا کیسا ہے؟ پہلی رکعت میں جو سورت پڑھی گئی دوسری میں اسی کے بعد پڑھنا کیسا ہے؟

ھـو المـصـوب

امام قابل احترام ہے(۱) اس سے جھاڑولگوانا اس کی توہین ہے، منصب امامت سے گری ہوئی بات ہے۔ نالی صاف کروانا اور برا ہے۔ سورتیں وہ ہر نماز کے مناسب چھوٹی بڑی پڑھ سکتا ہے جس کی تصریح موجود ہے کہ کیسی سورتیں کن نمازوں میں پڑھنا چاہئے، اس کو خاص سورتوں پر مجبور کرنا صحیح نہیں ہے۔ دوسری رکعت میں پہلی رکعت میں پڑھی گئی سورت یا رکوع کے بعد بلافصل پڑھنا درست ہے، دو سورتوں کے درمیان چھوٹی سورت چھوڑنا مکروہ ہے(۲)

تحریر: محمد طارق ندوی     تصویب: ناصر علی ندوی