امام کی ذمہ داری

بڑوں کی توہین کرنے والے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
امام کی ذمہ داری
نوفمبر 3, 2018

امام کی ذمہ داری

سوال:امام مسجد سے چندہ اور مدرسہ ومسجد کے لئے چرم قربانی وصول کرانا اور نائب امام سے مدد لینا مثلاً جائے نماز بچھوانا، صفائی وغیرہ شرعاً کیسا ہے؟

ھـو المـصـوب

عوام کو امام کے وقار کا اور ادب واحترام کا خیال رکھنا چاہئے اور جو کام معاشرہ میں امام کے لئے باعث ذلت یا اس کے مقام سے گرے ہوئے ہوں ان کو نہ کرانا چاہئے(۲)البتہ اگر امام خوشدلی سے

(۱)من لم یرحم صغیرنا ویعرف حق کبیرنافلیس منا۔سنن أبی داؤد،کتاب الادب،باب الرحمۃ،حدیث نمبر:۴۹۴۳

سباب المسلم فسوق وقتالہ کفر۔صحیح البخاری، کتاب الادب، باب ماینھی من السباب واللعن۔ حدیث نمبر:۶۰۴۴

(۲)إجعلوا أئمتکم خیارکم فإنہ وفدکم فیما بینکم وبین ربکم عز وجل۔سنن الدارقطنی ،کتاب الجنائز باب الاعادۃ علی من یصلی ……،حدیث نمبر:۱۹۰۳ ،المستدرک علی الصحیحین ،ج۲،ص:۲۴۶،حدیث نمبر:۴۹۸۱

کردے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ چندہ اور چٹائی وغیرہ کے لئے عوام کو خود دلچسپی لینا چاہئے، امام کو مسجد کی صفائی وغیرہ زیب نہیں دیتی۔

تحریر: محمدطارق ندوی      تصویب: ناصر علی ندوی