امام کی توقیر ضروری ہے!

شافعی امام کے پیچھے حنفی مقتدی کی نماز
نوفمبر 3, 2018
امام کی توقیر ضروری ہے!
نوفمبر 3, 2018

امام کی توقیر ضروری ہے!

سوال:کیا پیش امام کو نوکر کی طرح جب چاہا اور جیسے چاہا ہٹادینا جائز ہے؟

ھـو المـصـوب

امامت کا منصب معزز اور باوقار منصب ہے، لہذا اس کی شایان شان امام صاحب کی توقیر کرنی چاہئے(۱)اور امام کے ساتھ کوئی ایسا عمل نہیں کرنا چاہئے جس سے امام کی بے توقیری لازم آئے اور امام کو بھی چاہئے کہ کوئی ایسا عمل نہ کرے جو امامت کے منصب کے منافی ہو، اگر امام امامت کے فرائض بحسن وخوبی انجام دے رہے ہیں تو بلاوجہ ہٹانا مستحسن عمل نہ ہوگا۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی