امام کی توقیر ضروری ہے!

امام کی توقیر ضروری ہے!
نوفمبر 3, 2018
نفل حج کرنا افضل ہے یا امامت؟
نوفمبر 3, 2018

امام کی توقیر ضروری ہے!

سوال:۱-مسجد کے منتظم نے امام کومصلی پر کھڑا ہونے کے بعد جبراً گریبان پکڑکر مصلّی سے ہٹاکر دوسرے امام سے نماز پڑھوانا شرعاً جائز ہے ؟ کیا اس طرح سے امام کی توہین یا بے عزت کرنا درست ہے اور اس جرم کے لئے منتظم پر شرعی حدود کے اندر کیا سزا لازم ہوتی ہے؟

۲-مسجد سے متصل جہاں پر نماز ہوتی ہے ٹھیک صف اول کے سامنے ایک کمرہ یا چھوٹی سے کوٹھری ہے جس کی نکاسی عین مسجد کے سامنے ہے جہاں پر نماز ہوتی ہے جس میں رہنے کی جگہ نہیں ہے۔ مسجد کے منتظم کار نے اس کو کرایہ پر دو نوجوانوں کو دے دیا ہے کیا یہ جائز ہے؟اور وہ دونوں نوجوان مسجد میں سوتے اور رہتے ہیں جس سے کیا مسجد کا تقدس پامال نہیں ہوتا ہے؟اس میں شرعی حکم فرمائیں۔ ایسا تقریباً دوتین سال سے ہورہا ہے ۔ اس طرح سے منتظم مسجد میں شر پھیلارہے ہیں۔

ھــوالــمـصــوب:

۱- منتظم یا کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ امام کے ساتھ ایسا سلوک کرے(۱)یہ حددرجہ گری ہوئی بات ہے۔ منتظم کو امام سے معافی مانگنا چاہئے اور توبہ واستغفار کرنا چاہئے ورنہ عندﷲ ماخوذ ہوگا،بات کو بڑھانا نہیں چاہئے بلکہ باہم طے کرلینا چاہئے اتحاد واتفاق کی فضا قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

۲-مذکورہ صورت میں مسجد کے کمرہ کو کرایہ پردینا درست نہیں ہے،کیوں کہ مسجد کا احترام بہرصورت باقی نہیں رہ پائے گا۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی ندوی