امام سے متعلق متفرق سوالات

امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018
امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018

امام سے متعلق متفرق سوالات

سوال:امام صاحب مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کی ہدایتوں کو نہیں مانتے ہیں، اپنی من مانی کرتے ہیں، بداخلاق ہیں، سمجھانے پر مانتے نہیں جب جی چاہتا ہے امامت میں ناغہ کردیتے ہیں اور کئی کئی دنوں کے لئے وطن چلے جاتے ہیں، کسی سے کچھ کہتے بھی نہیں، کوئی ان کا نائب نہیں ہے۔ قرأت ولہجہ بھی درست نہیں ، دعا وتعویذ بھی کرتے ہیں جس کی بنا پر مسجد میں خواتین کی آمدورفت رہتی ہے، مقتدیوں میں سخت انتشار ہے ، مسجد میں دوجماعتوں کا خطرہ ہے۔ اس صورت میں امام کو ہٹانا شرعاً کیسا ہے؟

ھـو المـصـوب

صورت مسؤلہ میں انتظامیہ کمیٹی نظم وضبط سے متعلق جن باتوں کو امام سے کہتی ہے (ان کے مقام کو ملحوظ رکھتے ہوئے) اس کے مطابق امام کو عمل کرنا چاہئے، اگر امام بدنظمی پیدا کرتے ہیں اور قرآن کریم کو صحیح نہیں پڑھتے ہیں تو ایسے امام کو امامت سے معزول کرنے کا حق کمیٹی کو حاصل ہے لیکن ان کو معزول کرنے کا عمل حکمت عملی سے پایا جانا چاہئے تاکہ معزول کرنا مسلمانوں کے مابین اختلاف وانتشار کا باعث نہ بنے۔ کمیٹی مقامی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی کوئی عمل کرے(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی    تصویب: ناصر علی ندوی