امام سے متعلق متفرق سوالات

امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018
امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018

امام سے متعلق متفرق سوالات

سوال:ہاشم اپنے کو حافظ وعالم کہتا ہے وہ حفظ کرکے بھول چکا ہے، حج بھی کیا، طوائفوں کا سرپرست ہے، پولس کا دلال ہے، رشوت لیتا ہے، بدعتی ہے، ایک مدرسہ میں مدرس ہے، اکثر غائب رہتا ہے، شہر قاضی کہلاتا ہے فرضی نکاح پڑھاتا ہے، کیا ایسے شخص کی امامت جائز ہے؟ قرآن کا بھولنا کیسا ہے؟ کیا تنخواہ کا مستحق ہے؟ کیا شہر قاضی بننے کا حقدار ہے؟

ھـو المـصـوب

(الف)مذکور شخص کی امامت مکروہ ہے(۱)

(ب) قصداً یا غفلت کی بنا پر قرآن بھولنا گناہ ہے۔

(ج) مذکور اوصاف کے حامل شخص کو قاضی شہر نہیں بنایا جاسکتا ہے۔

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی