امام سے متعلق متفرق سوالات

امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018
امام سے متعلق متفرق سوالات
نوفمبر 3, 2018

امام سے متعلق متفرق سوالات

سوال:کیا ایسے امام کے پیچھے نماز ہوسکتی ہے جو سنت کے پابند نہ ہوں اور جنبی کی حالت میں اذان دیتا ہو۔ اور مسجد کے آداب واحترام کو ملحوظ نہ رکھتا ہو۔ اور چغل خوری کرتا ہو۔ اگر متولی مسجدمیں (یعنی) اگر نماز میں حاضر رہتا ہے تو متولی کے ڈر سے لمبی نماز پڑھاتا ہے اور جب متولی حاضر

(۱)ثلاثۃ لایقبل اﷲ منھم صلاۃ: من تقدم قوما وھم لہ کارھون۔ سنن أبی داؤد، کتاب الصلاۃ، باب الرجل یؤم القوم وھم لہ کارھون۔حدیث نمبر:۵۸۹

نہیں رہتا ہے تو نماز جلدی جلدی پڑھاکر ختم کردیتا ہے۔اس طرح سے نماز پڑھا تاہے کہ نماز کے تمام ارکان صحیح سے ادا نہیں ہوپاتا ہے اور اکثریت سے زیادہ مقتدی امام سے ناراض ہوکر مسجدمیں آنا چھوڑدیئے ہیں بلکہ صرف چار پانچ مقتدی ہی نماز کے لئے آتے ہیں۔

ھـو المـصـوب

مذکورہ امور کے حامل امام کو امامت کے لئے بڑھانا مکروہ ہے لیکن اس کی اقتداء میں مع الکراہت نماز ہوجائے گی، اگر باہمی نزاع کا اندیشہ نہ ہو تو متولی کسی صالح اور متقی شخص کو جو دینی امور اور فقہی اصول وضوابط اور مسائل شرعی سے واقف ہو کو امام مقرر کرلے لیکن ذہن میں یہ رہے کہ امام کوئی فرشتہ نہیں ہے، معمولی غلطیوں کو نظرانداز کرنا چاہئے، معمولی غلطیوں کو مسئلہ بنانے کی صورت میں مسلمانوں کے درمیان انتشار پیدا ہوتا ہے جو شرعاً درست نہیں ہے۔

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی