امام باجے والی بارات میں شریک ہو

طوائف کے پوتے کی امامت
نوفمبر 3, 2018
مسجد کا سامان اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں؟
نوفمبر 3, 2018

امام باجے والی بارات میں شریک ہو

سوال:زید اپنی لڑکی کی شادی کررہے ہیں، اس میں لڑکے والے باجہ لارہے ہیں، مقامی مسجد کے امام صاحب باجے، گاجے والی بارات میں جملہ پروگرام میں تو شرکت نہیں کرتے ہیں لیکن وہ نکاح اور کھانے میں شرکت کرتے ہیں، ان دونوں امور میں امام صاحب کا شرکت کرنا کیسا ہے۔ ایسے شخص کی امامت کہاں تک درست ہے؟

ھـو المـصـوب

اگر امام صرف نکاح کی مجلس اور کھانے کی مجلس میں شریک ہوا جس میں گانا نہیں ہے تو کوئی حرج نہیں ہے، اس کی امامت درست ہے۔

صورت مسؤلہ میں جب امام کو ان افعال کی اطلاع تھی تو امام کو اس مجلس میں نہ جانا چاہئے تھا:

وان علم أولا باللعب لا یحضر أصلاً سواء کان ممن یقتدی بہ أولا لأن حق الدعوۃ إنما یلزمہ بعد الحضور لا قبلہ(۱)

لیکن اگر شریک ہوگیا ہے تو اس شرکت سے امامت مکروہ نہ ہوگی:

ومن دعیٰ الیٰ ولیمۃ أو طعام…… فلابأس بأن یقعد ویأکل(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب: ناصر علی ندوی