مسجد کا سامان اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں؟

امام باجے والی بارات میں شریک ہو
نوفمبر 3, 2018
مسجد کا سامان اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں؟
نوفمبر 3, 2018

مسجد کا سامان اپنے استعمال میں لا سکتے ہیں؟

سوال:اس امام کے بارے میں جو مسجد کو اپنی ملکیت سمجھتا ہو اور مسجد کا تمام کاتمام سامان اپنے استعمال میں لیتا ہو اور مسجد کی آمدنی اور اخراجات کا کوئی حساب نہ دیتا ہو اور مسجد کو اپنے گھر کے مثل سمجھتا ہو کافی آدمی انہی باتوں کی وجہ سے ان کے پیچھے نماز پڑھنا گوارہ نہیں کرتے ہیں؟

ھـو المـصـوب

بشرط صحت واقعہ امام باتنخواہ کو فرائض امامت سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے، مسجد کے سامان کو استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہئے اور ذاتی ملکیت کی طرح نہیں سمجھنا چاہئے۔ امام مذکور کو حکمت عملی کے ذریعہ سے مذکور غیرشرعی عمل سے بازرکھنے کی حتی المقدور کوشش کریں، لڑائی جھگڑے سے گریز کریں(۱)

تحریر: محمد مستقیم ندوی              تصویب: ناصر علی ندوی