سجدہ میں پیر کی انگلیاں زمین سے نہ لگیں؟

ایک رکعت کے دونوں سجدے فرض ہیں؟
نوفمبر 2, 2018
نوفمبر 2, 2018

سجدہ میں پیر کی انگلیاں زمین سے نہ لگیں؟

سوال:ایک آدمی سجدہ میں گیا لیکن سجدہ کی حالت میں دونوں پیر کی تین تین انگلیاں زمین سے لگی ہوئی نہیں تھی، تو کیا ایسی صورت میں اس کو دوبارہ نماز ادا کرنی ہوگی؟

ھــوالــمـصــوب:

مذکورہ صورت میں نماز ہوگئی، اعادہ کی ضرورت نہیں، سجدہ کی حالت میں کم از کم قدمین کے کچھ حصے کا زمین پر ٹکارہنا ضروری ہے اور یہاں یہ پایا جارہا ہے:

وأفاد أنہ لولم یضع قدمیہ شیئاً من القدمین لم یصح السجود(۲)

ومنھا السجود بجبھتہ وقدمیہ ووضع إصبع واحدۃ شرط (۳)

(قولہ قدمیہ) یجب إسقاطہ لأن إصبع واحدۃ منھما یکفی(۴)

تحریر: محمد ظفرعالم ندوی تصویب:ناصر علی ندوی