سجدہ سہو بھول جائے ؟

سجدہ سہو بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018
وتر میں دعائے قنوت بھول جائے ؟
نوفمبر 2, 2018

سجدہ سہو بھول جائے ؟

سوال:زید اپنی انفرادی نماز پڑھ رہا تھاتو دوران نماز اس سے ایسا سہو ہوا جس سے سجدہ سہو واجب ہوجاتاہے لیکن اس وقت وہ اس سہو سے ناآشنا تھا ،تبھی ایک خارجی شخص جو اس کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھ رہا تھا اس نے اپنی ذمہ داری سمجھ کر نماز کے باہر سے ہی لقمہ دے دیا،بعد لقمہ زید کو بھی اپنے سہو کااحساس ہوگیا،چنانچہ اب ایسی صورت پیدا ہوگئی کہ اگر لقمہ صحیحہ قبول کرتے ہیں تو چونکہ لقمہ دینے والا نماز سے خارج ہے لہذا نماز فاسد ہوجائے گی اور اگر لقمہ نہیں قبول کرتے ہیں تب بھی ایسی ہی صورت ہوگی۔ براہ کرم جواب عنایت فرمائیں کہ ایسی صورت میں زید کیا کرے،اگر وہ یہ سمجھ کر لقمہ قبول نہ کرے کہ لقمہ دینے والا نماز سے خارج ہے تب بھی نقص باقی رہتا ہے اور اب تو زید کو پتہ بھی چل چکا ہے کہ اس سے سہو ہواتو اس وقت اس کی کیا ذمہ داری ہے؟کیا لقمہ قبول کرے یا اس وقت لقمہ لائق متروک ہے؟

ھــوالــمـصــوب:

صورت مسؤلہ میں اگرچہ زید خارج صلاۃ سے اپنے سہو پر مطلع ہوا ہے لیکن وہ سجدۂ سہو اپنی مرضی سے کرلیتا ہے تو اس کی نماز ہوجائے گی(۱)

تحریر:ساجد علی      تصویب:ناصر علی ندوی