یوٹی آئی میں جمع رقم پرزکوۃ

یوٹی آئی میں جمع رقم پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
گذشتہ سالوں کی زکوۃ
ديسمبر 19, 2022

یوٹی آئی میں جمع رقم پرزکوۃ

سوال:زید کو ۱۹۹۹ء؁ میں ملازمت سے ریٹائرہونے پرجوفنڈ وغیرہ کی رقم ملی تھی، اس کو اس نے یوٹی آئی اور اسی طرح کی اسٹیٹ بینک کی اسکیموں میں Invest کیا تھا،ان اسکیموں میں ’’ڈویڈینڈ‘‘ منافع کے مطابق دیا جاتا ہے اور اصل رقم پر بھی Risk رہتا ہے، جس کی قیمت وقتاً فوقتاً این اے وی (نیٹ ایسٹ ویلیو) کے مطابق کم یا زیادہ ہوتی رہتی ہے۔ یہ انویسٹمنٹ  بینک میں سیونگ یافکسڈ ڈپازٹ کی طرح نہیںہوتا۔

شروع میں زید کو زبانی طور پر یہ بتایاگیا تھا کہ کیوںکہ یہ Invest کی گئی رقم ذریعہ تجارت کے طور پر استعمال کی جارہی ہے، اس لئے اس اصل رقم پرزکوۃ اس وقت واجب ہوگی جب یہ رقم واپس نکال لی جائے، لیکن یہ رقم ایک متعینہ مدت کے بعد ہی واپس نکالی جاسکتی ہے۔ واپسی پر یہ رقم اس وقت کی این اے وی کے مطابق ملے گی جواصل رقم کے برابر یا کم یا زیادہ ہوسکتی ہے، لیکن یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس Invest کی گئی رقم پر وقتاً فوقتاً جو ’ڈویڈینڈ‘ ملے گا اس پر (نصاب کے مطابق) زکوۃ واجب ہوگی۔

لیکن حال ہی میں زید کو یہ بتایا گیا کہ مندرجہ بالا Invest کی گئی رقم پر بھی زکوۃ واجب ہوگی اور زکوۃ کے واجب ہونے کے لئے اصل رقم پر یہ شرط نہیںہے کہ اصل رقم واپس مل جائے۔

براہ کرم یہ بتائیں کہ شرعی مسئلہ کے مطابق مندرجہ بالا Invest کی گئی رقم پر کیا اس صورت میں زکوۃ واجب ہوگی جب اصل رقم واپس نکال لی جائے اور زید کے مصرف میںرکھی ہو،یا Invest کی گئی رقم پر اس کے واپس ہونے کے پہلے بھی ہر سال زکوۃ واجب ہوگی؟

ھــوالمصــوب:

سابقہ سالوں کی زکوۃ دینی ہوگی(۱)، آپ کو اختیار ہے کہ ہرسال زکوۃ دیتے رہیں یا جب رقم وصول ہوتو سابقہ سالوں کی زکوۃ کا حساب کرکے زکوۃ نکالیں جو درمیان میں نفع ملتا رہے اس کو اسی سال زکوۃ ادا کردیا کریں۔فقط

تحریر:محمدظہور ندوی