کیاگاڑی اورمکانات میںزکوۃ واجب ہے؟

گاڑیوں پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
کرایہ والی گاڑیوں پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

کیاگاڑی اورمکانات میںزکوۃ واجب ہے؟

سوال:ایک شخص نے کچھ گاڑیاں خریدی، مزید برآں کچھ مکانات بھی ذاتی استعمال کے لئے ہے لیکن گاڑیاں اور مکانات رکھنے کا مقصد اصل تجارت نہیں ہے بلکہ نیت یہ ہے کہ گاڑیاں اور مکانات کی قیمت زیادہ ملے گی

تو فروخت کردیںگے، ظاہراً معلوم یہ ہوتا ہے کہ نیت میں تجارت کی بھی غرض ہے، تو کیا ایسے زائد مکانات اور گاڑیوں پر زکوۃ واجب الاداء ہوگی؟

ھــوالمصــوب:

اگرگاڑیاں اورمکانات ذاتی استعمال کے لئے ہیں تو زکوۃ واجب نہ ہوگی(۱)،اور اگر بغرض تجارت ہیں تو زکوۃ واجب ہوگی،فقہاء نے لکھاہے کہ اگراپنے استعمال کے لئے کوئی چیزخریدی اور نیت میں یہ بھی شامل ہے کہ اگرنفع ہواتواس کوفروخت کردے گاتووہ تجارت کامال شمارنہیں ہوتا ہے، اور اس پرزکوۃ لازم نہیں ہوتی ہے۔(۲)

تحریر:مسعود حسن حسنی    تصویب:ناصر علی