کرایہ پردئے جانے والے سامان پرزکوۃ کس طرح؟

گذشتہ سالوں کی زکوۃ
ديسمبر 19, 2022
تجارت سے فی سیکڑا ایک روپیہ نکالنا
ديسمبر 19, 2022

کرایہ پردئے جانے والے سامان پرزکوۃ کس طرح؟

سوال: ہمارے ایک رشتہ دار نے کاروبار کیا ہے جس میں شادی میں جانے والے برتن، پلیٹ،گلاس،جگ دیگ پتیلا،کرسی میز،دسترخوان وغیرہ کرایہ پر دیا جاتا ہے۔ اب یہ بتائیے کہ جو سامان کرایہ پر چلتا ہے اس سامان پر زکوۃ ہے یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

کرایہ پر دیے جانے والے سامان پر زکوۃ واجب نہیں ہے، اس کی آمدنی پر زکوۃ اسی صورت میں واجب ہوگی جب کہ وہ صاحب نصاب ہو اور اس کے نصاب پر سال پورا ہوجائے۔(۱)

تحریر:ساجد علی           تصویب:ناصر علی