شادی یامکان کی تعمیرکے لئے جمع رقم میں زکوۃ

ڈاکخانہ میں جمع رقم میں زکوۃ
ديسمبر 19, 2022
شادی کے لئے جمع رقم پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

شادی یامکان کی تعمیرکے لئے جمع رقم میں زکوۃ

سوال:کسی خاص مقصدمثلامکان کی تعمیریابچیوں کی شادی کے لئے دھیرے دھیرے پیسے جمع کرنے پر زکوۃ واجب ہے کہ نہیں؟

ھــوالـمـصـــوب:

رہائشی مکان کی تعمیریا لڑکیوں کی شادی کے لئے جو رقمیں جمع کی جائیں اگر وہ مقدار نصاب کو پہنچتی ہیں تو ان پر اس وقت تک زکوۃ واجب ہے جب تک کہ مکان یا شادی کے مصارف میں خرچ نہ ہوجائیں۔(۱)

تحریر: محمدظفرعالم ندوی    تصویب:ناصر علی

سوال مثل بالا

سوال:وہ رقم جو کسی شخص نے اپنے زیرتعمیر مکان کے لئے رکھی ہو یا یہی رقم اپنی اولاد کی شادی بیاہ کے لئے رکھ دی ہو، کیا ایسی رقم پر زکوۃ فرض ہے، نیز بینک سے وصول کی ہوئی سودی رقم پر بھی زکوۃ فرض ہے؟

ھــوالمصــوب:

صورت مسئولہ میں اگر وہ شخص صاحب نصاب ہے تو سال گزرنے پر اس کے پورے مال میں زکوۃواجب ہوگی(۲)،سودکی ساری رقم صدقہ کرناضروری ہے۔

تحریر:محمد طارق ندوی      تصویب:ناصر علی