شادی کے لئے خریدے ہوئے زیورات پرزکوۃ

اضافی مال میں زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022
یوٹی آئی میں جمع رقم پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022

شادی کے لئے خریدے ہوئے زیورات پرزکوۃ

سوال:میرے والد صاحب نے میری بہن کی شادی کے لئے زیورات خریدے ہیں، کیاان زیوارت پربھی زکوۃ واجب ہے؟

جن اثاثوں پر زکوۃ فرض ہے ان کی فہرست کیا ہے؟برائے مہربانی تفصیل سے جواب دیں تاکہ مجھے بھی معلوم ہو اور دوسرے مسلمان خاندانوںکو بھی اس کا علم ہوسکے۔

ھــوالمصــوب:

مذکورہ زیورات کی زکوۃ دینی ہوگی، کیوںکہ سونے اور چاندی یا ان سے بنی ہوئی اشیاء پرزکوۃ واجب ہے، اور روپیہ پیسہ جو چاندی وسونے کا قائم مقام ہے، اس پر بھی زکوۃ ہے، اسی طرح تجارت کی غرض سے جو بھی مال تجارت ہو اس پر بھی زکوۃ ہے(۱)۔ عشری زمین کی پیداوار پر اس کا دسواں حصہ، اور سینچائی سے حاصل ہونے کی صورت میں اس پیداوار کا بیسواں حصہ بطور زکوۃ دینا ہوگا(۲)۔ ایسے ہی وہ جانور جن کا چارہ جنگل سے یا سرکاری چراگاہ سے حاصل ہوتا ہو ان پربھی نصاب کے بقدر ہونے کی صورت میں زکوۃ دینی ہوگی۔

تحریر:مسعود حسن حسنی     تصویب:ناصر علی