زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل

بیمہ پرزکوۃ
ديسمبر 19, 2022
زکوۃ کی ادائیگی کی ایک شکل
ديسمبر 19, 2022

زکوۃ واجب ہونے کی ایک شکل

سوال:زید اور اس کے دیگر بھائیوں نے آپسی اشتراک سے ایک مکان تعمیر کیا جس کی ادائیگی کی صورت یہ نکالی گئی کہ ہر بھائی ۱۵۰روپئے ماہوار دے جو بعد میں اس مکان کے کرایہ سے جو آمدنی ہوگی اس سے واپس کردی جائے گی،اس صورت میں جو پیسہ زید کا مکان میںلگاہے اور ۱۵۰ روپئے ماہانہ قرض ادائیگی کے لئے دیا جارہا ہے جب یہ پیسہ ادا ہوجائے گا تو اس مکان کی آمدنی سے ہربھائی کو ۱۵۰روپئے جو ادا کیا جارہا تھا واپس ملے گا، تو کیا اس رقم پر زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

ھــوالمصــوب:

ہرایک کی ملک اگر بقدر نصاب ہے تو حسب شرط زکوۃ واجب الادا ہوگی۔(۱)

واضح رہے کہ زید کا حصۂ آمدنی زید کے ورثہ کے درمیان حسب سہام شرعی تقسیم ہوگا۔

تحریر: محمدمستقیم ندوی                 تصویب:ناصر علی